کراچی: بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال راشد خان پاکستان تحریک انصاف کی رکن اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے مداح بن گئے-
باغی ٹی وی : کمال راشد خان المعروف کے آر کے اداکار ہونے کے ساتھ بالی ووڈ فلموں پر تجزیہ کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں حال ہی میں کے آر کے نے پاکستانی سیاستدان زرتاج گل کی تعریف کی۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511700947252219916?s=20&t=eodVuwNhldOd2XcaP6vK6A
کے آر کے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر زرتاج گل کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں زرتاج گل اگلے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
کے آر کے نے زرتاج گل کے بولنے کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت میں زرتاج گل جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں ہیں؟ میرا مطلب ہے ہوشیار اور اچھا مقرر‘‘۔
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1511704081479446528?s=20&t=zWUMApNJ1ww9acXsI1mZ4Q
کمال آر خان نے ایک اور ٹوئٹ میں براہ راست زرتاج گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میڈم زرتاج گل آپ بہت ہوشیار اور بہترین انداز میں بات کرنے والی سیاستدان ہیں۔ کاش آپ جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں‘‘۔
زرتاج گل اکستانی سیاست دان ہیں جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے یہ پندرہویں قومی اسمبلی پاکستان کی منتخب رکن ہیں۔زرتاج گل 5 اکتوبر 2018ء پی ٹی آئی حکومت میں وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی منتخب ہوئیں زرتاج گل کا تعلق شمالی وزیرستان، خیبر پختونخوا سے ہے-
زرتاج گل تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئیں اور 2005ء میں انصاف اسٹوڈنٹ فورم (آئی ایس ایف) کی ساتھ رضاکار بنیں زرتاج گل 2010ء میں شادی کے بعد ڈیرہ غازی خان منتقل ہو گئیں۔
زرتاج گل نے 2013ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 172 (ڈیرہ غازی خان 2) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑیں لیکن وہ ناکام رہیں انہوں نے 38،643 ووٹ حاصل کیے اور یہ نشست حافظ عبد الکریم سے ہار گئیں۔
زرتاج گل پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں حلقہ این اے 191 (ڈیرہ غازی خان-3) سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار تھیں۔ انہوں نے 79،817 ووٹ حاصل کر کے یہ نشست جیتی 5 اکتوبر 2018ء کو، وہ وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں شامل ہوئیں اور وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی کے عہدے پر فائز ہوئیں-