کب اورکس سےڈائیلاگ کرناہے صدر پاکستان نے صحافیوںکو بتا دیا
کب اورکس سےڈائیلاگ کرناہے صدر پاکستان نے صحافیوںکو بتا دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت عارف علوی سے صحافیوں کی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے غیر رسمی طور پر سیاست پر بات کی ہے. صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کاحکومت سےمستعفی ہونےکامطالبہ بلاجوازہے.دوبرس سےسیاسی نظام کوعدم استحکام کاشکارکیاجارہاہے.انتخابی اصلاحات پرقومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے. کب اورکس سےڈائیلاگ کرناہے،وزیراعظم طےکریں گے. پی ٹی آئی کی حکومت کاواحدنقطہ کرپشن سےپاک پاکستان ہے.
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ قومی ڈائیلاگ بدعنوانی کےخاتمےکےایجنڈےکےبغیرناممکن ہے،نہ ہی حکومت مستعفی ہوگی اورنہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی،
اس سے قبل وفاقی وزراء نے پی ڈی ایم پر سخت تنقید کی وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانا اپوزیشن کا واحد مقصد ہے، لاڑکانہ جلسے میں قومی اداروں پر تنقید قابل مذمت ہے، الیکشن چوری ہوا تو سیاسی مخالفین ثبوت لائیں، پی ڈی ایم بتائے استعفے کب دینے ہیں؟۔
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
ایف اے ٹی ایف کوکوئی حق نہیں کسی ملک کوگرے یا بلیک لسٹ کرے،رحمان ملک
وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا، کہا ہر حال میں یہ کام کرنا ہے
شبلی فراز نے فیصل واوڈا، فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں بلوچستان کے شہدا سے متعلق کوئی زکر نہیں کیا گیا، لاڑکانہ جلسے میں قومی اداروں پر تنقید کی گئی، اپوزیشن کے کیسز میں آسانیاں ملیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا، اس گروہ کی ایک ہی نعرے کیلئے مہم جاری ہے، وہ ہے کرپشن بچاؤ، بینظیر بھٹو کے مزار پر ان کے دشمنوں کو بٹھایا گیا۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر چچا ہیں، استعفے مریم نواز مانگ رہی ہیں، الیکشن چوری ہونے کے الزام لگائے، چوری کے ثبوت دو، دھاندلی ہوئی تو پھر الیکشن کمیشن کیوں نہیں گئے ؟ مریم نواز نے اقتدار کی بھوک میں رونا دھونا مچایا ہوا ہے، مریم نواز نے کونسی جدوجہد کی ہے کہ انہیں لیڈر مانا جائے