وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ،خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل

وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی
0
158

مکہ المکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی، خانہ کعبہ کا طواف کیاخانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے ۔

باغی ٹی وی: سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی، وزیراعظم نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعائے خصوصی کی، وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج …

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مغرب کی نماز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ادا کی، قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد کی دعوتِ افطار میں شرکت بھی کی،سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا تھا، جہاں الصفا پیلس آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا …

Leave a reply