وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 4کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نوکردی، تمام کمیٹیوں کے چیئرمین برقرار رہیں گے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ کمیٹیوں میں اقتصادی رابطہ کمیٹی، قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈٹریننگ اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات شامل ہیں وزیراعظم کابینہ کمیٹی امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈٹریننگ کے چیئرمین برقرار رہیں گے، اس کمیٹی میں نائب وزیراعظم، وزیرتجارت، وزیر تعلیم وتربیت، داخلہ، صحت اور وزیر سمندرپار پاکستانیز شامل ہیں.وزیر اعظم نے حال ہی میں وفاقی وزیررانا تنویرکونیشنل فوڈ سیکیورٹی کا مستقل بنیادوں پرقلمدان تفویض کیا تھا،اس سے قبل رانا تنویر کے پاس نیشنل فوڈسیکیورٹی کا اضافی قلمدان تھا اسی طرح وفاقی وزیر قانون و انصاف قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے، یہ کمیٹی تجارت، اقتصادی امور، اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزرا پر مشتمل ہے جبکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی، سمندر پار پاکستانیز اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزرا بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں.
وفاقی وزیر سرمایہ کاری کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کے چیئرمین برقرار رہیں گے، وزیر تجارت اس کمیٹی کے واحد رکن ہوں گے، ریگولیٹری اصلاحات کمیٹی میں وفاقی وزیرصنعت وپیداوار اور وزیر مملکت خزانہ کی رکنیت ختم کردی گئی ہے کیوں کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک کو وفاقی وزیر بننے کے بعد وزارت پیٹرولیم کا قلمدان سونپ دیا تھا.اس سے قبل قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی میں پارلیمانی امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزرا شامل نہیں تھے، وزیراعظم نے گزشتہ ماہ طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کا قلمدان تفویض کیا تھا، اس سے پہلے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے پاس پارلیمانی امور کا اضافی قلمدان تھا،قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے.
پہلی بار بڑے پیمانے پر اسلام آباد پولیس میں ترقیاں
مولانا فضل الرحمان نے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ کنونشن طلب کرلیا
اسلام آبادسے ڈنمارک جانے والی خاتون سے مشکوک مواد برآمد
اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال