گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ بیان نہیں دیا کہ وہ نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف نہیں لیں گے۔ ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق عمل کرنے کے پابند ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ آج خیبرپختونخوا روانہ ہو جائیں گے۔ ان کے مطابق، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے خیبرپختونخوا جانے کے لیے سرکاری طیارے کی درخواست کی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ ان کا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے اور وہ اپنا آئینی فرض ہر صورت ادا کریں گے۔انہوں نے کہا، “میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا، میں آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائض انجام دوں گا۔”

یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف نہ لینے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کو حکم دیا ہے کہ وہ بدھ کے روز شام 4 بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں۔عدالت کے فیصلے کے مطابق اگر گورنر فیصل کریم کنڈی کسی وجہ سے حلف نہیں لیتے تو اسی دن خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔

Shares: