کابینہ اجلاس میں ہوں یا کہیں بھی، عدالت بلا کر لائیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بڑا حکم
کابینہ اجلاس میں ہوں یا کہیں بھی، عدالت بلا کر لائیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بورڈ آف ریونیو سندھ کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو 50000 روپے جرمانہ کر دیا،عدالت نے حکم دیا کہ مدعی کے وکیل کو جرمانے کی رقم ادا کی جائے،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ عدالت جرمانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتی فیصلے بے معنی ہیں تو ہم ان کو معنی خیز بنانا جانتے ہیں،
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیب سے تو جرمانہ نہیں ادا ہو رہا، یہی رویہ رکھا تو حکم دیں گے کہ جرمانہ آپ کی جیب سے جائے،بورڈ آف ریوینو کی کارکردگی پر حیران ہیں،
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ کا عہدہ کیا ہے آپ کو کون ہدایات دے رہا ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کہاں ہیں؟ جسٹس فائزعیسیٰ ایڈووکیٹ جنرل سندھ اوربورڈ آف ریونیو کے افسران کی غیر حاضری پر برہم ہو گئے،
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہ کیس کے بارے میں معلوم ہے نہ اپنے موکل کا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں ہوں یا کابینہ میٹنگ میں ان کوبلا کرلائیں،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور بورڈ آف ریونیو کے سینیرعہدیدارکو پیش ہونے کا حکم دے دیا
سینیرممبربی اوآر نے سندھ میں آبپاشی کے پلانٹس حکومت سندھ کی ملکیت میں دینےکا حکم دیا تھا