بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

0
172
gohar ali khan

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج اگر کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آج آئین و قانون کے مطابق کوئی بل پیش کیا جاسکتا ہے، بل پیش کرنے کیلئے آئین و قانون میں طریقہ کار واضع ہے، آئین کہتا ہے اسمبلی کے رولز کو فالو کیا جائے، بل لانے کیلئے ایوان سے منظوری ضروری ہے، حکومت کا مجوزہ ترمیمی بل ہمارے پاس ایجنڈے کی شکل میں نہیں آیا، حکومت کی جانب سے بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،کل کابینہ کے اجلاس میں کسی بل کی منظوری نہیں دی گئی، اگر آج کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو سمجھنے کے لیے پی ایچ ڈی کرنا پڑتی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمان قوم دشمنی کا پھندا اپنے گلے میں ڈالیں گے، جو بھی ہو گا اب قوم کے سامنے جائے گا، پاکستان میں پہلے کون سی آزادی ہے، پاکستان گیر یژن سٹیٹ بنا ہوا ہے، ملک میں عدلیہ آزاد تھی اب اس کو بھی غلام بنانا چاہتے ہیں

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیاسی درجہ حرارت بڑ ھ گیا، حکومت آئینی ترامیم کرنے جا رہی، تحریک انصاف کی کوششوں کے باوجود انہیں ناکامی ہو گی اور حکومت پی ٹی آئی کے اراکین کو ہی توڑ کر ترامیم منظور کروائے گی. عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم آج پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی،سپریم کورٹ کے ججوں کی مدتِ ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدتِ ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہوگی، ججز تقرری کے طریقۂ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے،جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہوگی۔

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

Leave a reply