کابینہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم، نواز شریف بارے کیا فیصلہ ہوا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے.، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ نہ ہو سکا،. وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت ای سی ایل سے سابق وزیراعظم کا نام نکالنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کر سکی، کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج اڑھائی بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے. نواز شریف نے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں، نواز شریف کے وکیل کابینہ کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں.
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پونے 3 گھنٹے تک جاری رہا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کے رویئے پر برہمی کا اظہار کیا اور کابینہ کمیٹی کا اجلاس اڑھائی بجے دوبارہ طلب کیا ہے۔ نیب کو کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی سے بات کر کے واضح موقف پیش کیا جائے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، شہباز شریف کے نمائندے ڈاکٹر عدنان اور عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے، کمیٹی نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرنا تھیں، جن پر فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کرے گی، سیکرٹری صحت اور سربراہ میڈیکل بورڈ ذیلی کمیٹی کو نوازشریف کی صحت پر بریفنگ دیں گے۔
نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.








