کابل میں چائنیز ہوٹل پر حملہ، فائرنگ

0
26

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ اورفائرنگ ہوئی ہے

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں شہرنو کے علاقے میں ایک چائنیز ہوٹل پر حملہ کیا گیا حملہ آور ہوٹل کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی،ہوٹل میں چینی باشندے مقیم ہیں،ہوٹل میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کابل کے ایک گیسٹ ہاؤس میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جو چینی تاجروں کی رہائش گاہ ہے۔

کابل سیکورٹی کمان کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں اور حملہ آوروں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سڑکوں کو بند کر دیا ہے،

واقعے کے ایک عینی شاہد نے طلوع نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ پہلے دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور پھر جس عمارت میں چینی باشندے مقیم تھے وہاں سے کئی چھوٹے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ہوٹل پر حملہ کرنے والے 3حملہ آو ر مارے گئے،ہوٹل میں چینی باشندے مقیم ہیں،

Leave a reply