کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر حملہ کرنیوالا دہشتگرد بھارتی شہری ، بھارتی میڈیا نے کی تصدیق

0
96

کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر حملہ کرنیوالا دہشتگرد بھارتی شہری ، بھارتی میڈیا نے کی تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والا خود عالمی دہشت گردوں کا مرکز بننے لگا، بھارتی میڈیا نے ہی تصدیق کر دی کہ کابل میں سکھوں کے مذہبی مقام پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گرد کا تعلق بھارت سے ہے

کابل میں سکھوں کے مذہبی مقام پر خود کش حملہ کرنے والا دہشت گرد بھارتی شہری نکلا۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی تصویر جاری کی تھی جو اپنے 14دہشت گرد ساتھیوں کے ساتھ بھارت سے افغانستان جاکر داعش میں شامل ہوا تھا ،بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابو خالد الہندی نامی خودکش بمبار اصل میں محمد ساجد ہے جو بھارتی ریاست کیرالہ کا رہائشی ہے اور وہاں اسکی دکان تھی وہ 2016ء میں اچانک 14 ساتھیوں کے ہمراہ منظر عام سے غائب ہوگیا تھا ،اسکی کافی تلاش کی گئی تھی لیکن وہ کہیں سے نہ مل سکا

اس سے پہلے گزشتہ سال سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم بلاسٹ کے ماسٹر مائند اور متعدد خودکش بمباروں کو تعلق بھی کیرالا سے نکلا تھا جنہیں کیرالا میں ہی ٹریننگ دی گئی تھی۔

کابل میں سکھ گوردوارے پر ہونے والے حملے میں سکھ کمیونٹی کے 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ،کابل میں حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے،گورنر کابل کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی فوجیوں نے گوردوارے کے اندر داخل ہوکر یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، اس دوران ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دو نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ 3 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے کابل دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی تھی، انڈیا نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا تا ہم اب بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا،اقوام متحدہ سمیت متعدد ممالک نے اس حملہ کی مذمت کی تھی،پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبادت گاہوں پرحملے کا کوئی سیاسی اورمذہبی جواز نہیں. پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،عبادت کی تمام جگہیں مقدس ہیں اور ان کا تحفظ ہرصورت میں یقینی بنایا جائے۔

کابل میں سکھوں‌کے مذہبی مقام پر حملے کے بعد باغی ٹی وی نے اس بات کی طرف اشارہ دیا تھا کہ اس حملے میں بھارت ملوث ہے،

بھارت شرارت سے باز نہ آیا،افغانستان میں گوردوارے پر خود کش حملہ، 11 ہلاک اور 10 زخمی ،افغان طالبان کوبدنام کرنے کی کوشش

Leave a reply