کابل اور اسلام آباد کے درمیان مسلسل رابطے رہنے چاہیئے،وزیراعظم

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں،افغانستان آنے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں،پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی نوعیت سے سب آگاہ ہے،آزادی اظہار رائے کے حوالے سے منفی اور فمثبت ریوں میں تفریق ضروری ہے،رسولﷺ کی ناموس تمام مسلمانوں کی عزت سے جڑی ہے ،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دورہ کابل کے لیے آپ کی دعوت کامشکور ہوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں،60کی دہائی میں کابل سیاحت کےلیے بہترین مانا جاتا تھا،پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کا تاریخی پس منظر ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل میں پاکستان  نے اپنا مثبت کردار ادا کیا ،خطے میں معاشی ترقی اور مثبت رابطے کے افغانستان میں امن ناگزیر ہے ،حکومت پاکستان اور عوام افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے قبائلی علاقے متاثر ہوئے،افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان جنگ بندی چاہتے ہیں،کابل اور اسلام آبادکے درمیان مسلسل رابطے رہنے چاہییں،امن مذاکرات کے باوجود افغانستان میں پر تشدد واقعات پر تشویش ہے

وزیراعظم عرمان خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور روابط میں اضافہ ہوگا ،افغانستان میں امن ہمارے اپنے مفاد میں ہے،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کابل میں افغان صدارتی محل پہنچ گئے ,وزیراعظم عمران خان کا افغان صدراشرف غنی نے استقبال کیا.وزیراعظم نے اپنے وفد کا افغان صدر سے تعارف کرایا،افغان صدرنے وزیراعظم کا اپنے وفد سے تعارف کرایا

وزیراعظم عمران خان اور وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،صدارتی محل میں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان کو افغان مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی،تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے

وزیراعظم کابل پہنچ گئے، کون کون ہمراہ؟

افغان صدارتی محل میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،عبدالرزاق داوَد بھی وزیراعظم عمرا ن خان کے ہمراہ ہیں ،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ہیں،سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اورافغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی ہمراہ ہیں،وزیراعظم اوروفد کا کابل ایئرپورٹ پر افغان وزیرخارجہ محمد حنیف اتمرنے استقبال کیا

وزیراعظم عمران خان دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔ وزیراعظم ایک روزہ دورہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے۔وزیراعظم کا دورہ افغانستان کثیر الجہتی تعلقات فروغ دینے میں معاون ہوگا ،وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ افغان ہم منصب سے ملاقات

Shares: