کابل، سیاسی تقریب میں فائرنگ، 25 افراد ہلاک،20 زخمی، افغان طالبان نے بھی ردعمل دے دیا

0
30

کابل، سیاسی تقریب میں فائرنگ، 25 افراد ہلاک،20 زخمی، افغان طالبان نے بھی ردعمل دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے علاقے کابل میں سیاسی ریلی پر فائرنگ ہوئی ہے جس سے 25 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں

افغان حکام کے مطابق عبداللہ عبداللہ سمیت دیگراعلیٰ عہدیداران کوبحفاظت نکال لیا گیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

فائرنگ کے واقعہ میں اب تک 25 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوچکے ہیں۔ لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مقامی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے.

جلسہ گاہ میں پنڈال بنایا گیا تھا اور کرسیاں لگی ہوئی تھیں جہاں ملزمان نے فائرنگ کی،افغان وزارت داخلہ کے مطابق ایک عمارت سے مسلح حملہ آوروں نے 11 بج کر 20 منٹ پر عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں کی شناخت اور ان کی تعداد کے بارے میں ابھی تک درست تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 
 
اس تقریب میں سابق صدر حامد کرزئی ، ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ ، چیف ایگزیکٹو ، محمد محقق ، ان کے نائب اور استحکام اور کنورجنسی انتخابی گروپ کے متعدد سربراہان جیسی اہم سیاسی شخصیات شامل تھیں ، لیکن وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی شخصیات کو نکال لیا گیا ہے
 

دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل میں جو واقعہ ہوا اس میں وہ ملوث نہیں کیونکہ کابل میں ان کا کوئی نیٹ ورک نہیں ہے،.

عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان رہنماؤں کی موجودگی میں فائرنگ ، کون ذمہ دار

Leave a reply