سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری کردی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری پالیسی کے مطابق سرینڈر پر آمادہ ڈاکوؤں سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا جائے گا، اہلخانہ کو ہاری کارڈ اور بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد دی جائے گی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نہ ہونے پر بنوانے میں مدد فراہم کی جائے گی، محکمہ داخلہ ہر ماہ سرینڈر پالیسی کا جائزہ لے گا، ڈاکو کا میڈیکل اور بایومیٹرک ریکارڈ رکھا جائے گا۔پالیسی کے مطابق پولیس سرینڈر کردہ ڈاکوؤں کا جرم اور مقدمات پروفارما میں دیں گی، ڈاکو اپنا نام، مستقل پتہ، پیشہ اور تعلیمی قابلیت بتائے گا، ڈاکوؤں کی کیٹیگریز تشکیل دی جائیں گی۔







