کراچی: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنےکا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی : نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی سندھ رفعت مختار سمیت پرنسپل سیکرٹری حسن نقوی، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئےاجلاس میں آئی جی سندھ نے کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

آئی جی نےبتایا کہ 2023 میں 218 لوگ اغوا ہوئےجن میں سے 207 بازیاب ہوئے اور11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں 11 میں سے 3 لوگ شہید بینظیرآباد، 7 لاڑکانو اور ایک سکھر سے اغوا ہوئے ہیں جبکہ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو مغویوں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کی۔

پی آئی اے نے لیز کے واجبات ادا نہ ہونےپر پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے

آئی جی سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر بھی بریفنگ دی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کچے کی کل 4 لاکھ آبادی ہے، کچے میں 238 دیہات ہیں، 8 پولیس اسٹیشن اور 20 چیک پوسٹ ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھوٹک-کندھ کوٹ پل پر کام شروع کیا جائےپل بن جائے تو علاقہ کھل جائے گا اور امن امان بہتر ہوجائے گا کچے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں اور جو پولیس والے اچھی کار کردگی نہ کریں ان کوتبدیل کریں کچےکےعلاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت فوری ختم کی جائے، گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی تعمیرکےکام کا آغاز کیاجائے سندھ کابینہ نے کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل تیسری باربڑھنے کا امکان

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو اسٹریٹ کرائم کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے،کوئی شخص موبال فون لے کر نکل نہیں سکتا، یہ صورتحال کسی صورت قابل قبول نہیں سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی 6 ماہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز تعیناتی 14 ستمبر 2023 تا فروری 2024 تک ہوگی۔

سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

Shares: