عام انتخابات2024 کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے،
کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک مکمل ہوگا،8 فرور ی کو عام انتخابات ہوں گے،قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے،پورے ملک میں الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں،امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز لگائے گئے ہیں،اسلام آباد میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواران کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا، تمام اضلاع میں الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہو گئی ہیں.
کراچی سے انتخابات لڑنے والے پارٹی سربراہ کم ہوگئے،2018 میں کئی جماعتوں کے سربراہوں نے کراچی سے الیکشن لڑا تھا،عمران خان، بلال بھٹو، شہباز شریف، خالد مقبول کراچی سے امیدوار تھے،مصطفی کمال نے پی ایس پی کے سربراہ کے طور پر الیکشن لڑا تھا،بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور بلاول بھٹو اس بار کراچی کے انتخابی میدان سے باہر ہیں،شہباز شریف اور خالد مقبول اس بار بھی کراچی سے الیکشن لڑ رہے ہیں،مصطفی کمال اپنی جماعت، ایم کیو ایم میں ضم کرچکے ہیں
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدارت اسلام آباد میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، ڈی آر او کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نمائندگان کی الیکشن ڈیوٹیز کی ٹریننگ کا آغاز تیس دسمبر سے کیا جارہا ہے، الیکشن ڈیوٹیز ٹریننگ لسٹ میں شامل اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے،اسلام آباد میں افسران کی ٹریننگ کے لیے دو مختلف جی سکس اور جی سیون میں دو سکولوں کے سینٹرز بنائے گئے ہیں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے،دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے،ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلا غیر قانونی ہے عدالت میں چیلنج کریں گے،
زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی مسترد
تحریک انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں، تحریک انصاف کے مطابق زرتاج گل کے تائید اور تجویز کنندہ کو اغوا کر لیا گیا ہے، تائید اور تجویز کنندہ کے ریٹرننگ آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال پر نہ پہنچنے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ اِس معاملے میں کورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔زرتاج گل کے وکیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،
این اے 130 لاہور، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے 130 لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، ن لیگی رہنما بلال یاسین پیش ہوئے تھے،بلال یاسین کا کہنا تھا کہ این اے 130 لاہور سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں آیا اور وہ منظورہو گئے ہیں،الیکشن میں آٹھ فروری کو نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہو کر وزارت عظمیٰ کے چوتھے بار امیدوار بنیں گے.
پیپلز پارٹی نے کے پی میں پہلی بار ہندو خاتون کو جاری کیا ٹکٹ
پیپلزپارٹی نے بونیر سےہندو اقلیت کی رکن ڈاکٹر سویرا پرکاش کو جنرل سیٹ کے لیے ٹکٹ جاری کیا ہے، خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر میں پہلی ہندو خاتون امیدوار نے پی کے 25 بونیر سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،ر ڈاکٹر سویرا پرکاش نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، خاتون امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش کے والد ڈاکٹر اوم پرکاش گزشتہ 35 برسوں سے پیپلزپارٹی سے وابستہ ہیں
Hats off to PPP!🫡
Dr. Saweera Parkash, a trailblazer from the Hindu community and daughter of the renowned healthcare activist, Dr. Om Parkash, is making history in Buner, Khyber Pakhtunkhwa.
PPP's decision to field her on a general seat underscores the importance of minority… pic.twitter.com/zVGXwnmISn
— Bhevish Kumar Maheshwari (@iambhevishk) December 25, 2023
قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پرمریم اورنگزیب، حنا ربانی کھر سمیت لیگی رہنما شائستہ پرویز جب کہ صوبائی مخصوص نشستوں پرعظمی بخاری،حنا پرویز بٹ اور ذکیہ شاہنواز کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو، روبینہ قائم خانی، سعید غنی، تنزیلہ قمبرانی، جمیل سومرو، ٹی ایل پی کی ثروت فاطمہ، ایم کیو ایم کی افشاں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے
لیاقت بلوچ، لطیف کھوسہ، ناصر بٹ ،مریم اورنگزیب کے کاغذات منظور
این اے 128 اور این اے 123 سے لیاقت بلوچ کے کاغذات منظور کر لئے گئے ہیں، راشد شفیق کے پی پی 19 سے کاغذات منظور کیے گئے ہیں،تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے،مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کی کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،ناصر بٹ نے این اے 56 اور پی پی 16 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،
جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور
تحریک انصاف کے روپوش رہنما ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی منظر عام پر آگئے ،جمشید دستی مظفر گڑھ پولیس کو تھانہ صدر میں قائم ایک مقدمہ میں مطلوب ہیں جمشید دستی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور پیش ہو گئے، لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نےجمشید دستی کی 2 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی، جمشید دستی اپنے وکیل کے ہمراہ حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں پیش ہوئے، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟
الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
آصف زرداری، سلیم مانڈوی والا،عبدالقادر پٹیل،شازیہ مری،آسیہ اسحاق،ایاز صادق کے کاغذات منظور
پیپلزپارٹی کی سحر کامران کے مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،پیپلزپارٹی کی امیدوار خیر النساء مغل کے کاغذات بھی منظور کرلئےگئے، اس موقع پر سحر کامران کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے اتنے امیدوار ضرور ہوں گے کہ مجھے قومی اسمبلی میں سیٹ مل جائے گی،میرے کاغذات منظور ہو گئے ہیں. این اے 232 سے ایم کیو ایم پاکستان رکن رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں.سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے این اے 240 کی نشست پر کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں.سابق صدر آصف زرداری کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،این اے 243 سے پی پی امیدوار عبدالقادر پٹیل کے فارم بھی منظور ہو گئے،سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کے این اے 16 ایبٹ آباد سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے جمع کرائے گئے کاغذات منظور کر لیے گئے،لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے ایم کیو ایم امیدوار عمران اشرف، جی ڈی اے رہنما شمائلہ رضا کے این اے 240 کراچی، این اے 248 کراچی سے پی پی امیدوار فیضان راوت کےکاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، تنزیلا لغاری اور سعدیہ جاوید کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے.سابق وزیراعظم پاکستان اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے