جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 119 سالہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

میچ کے تیسرے روز جب ربادا گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تو کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ کا 1906 سے قائم ریکارڈ توڑ دیں گے۔کگیسو ربادا نے 61 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا، جبکہ سینوران متھوسوامے کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کے خلاف 71 رنز کی برتری حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس اننگز کے ساتھ ربادا ٹیسٹ کرکٹ میں گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بیٹرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں ایشز سیریز کے ایشٹن ایگر 98 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ربادا سے قبل جنوبی افریقہ کے بیٹر برٹ واگلر نے 1906 میں انگلینڈ کے خلاف 62 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 333 رنز بنائے، شان مسعود 87، سعود شکیل 66 اور عبداللہ شفیق 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقہ نے 404 رنز بنا کر پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کی۔ متھوسوامے 89 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ربادا نے 71 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کو برتری دلائی۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 38 سالہ اسپنر آصف آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے 2، جب کہ ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی.

وزیراعظم سمیت 25 فیصد ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،فافن رپورٹ

اسرائیل غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے،عالمی عدالت انصاف

سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی،کچے کے 71 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس میں بری

Shares: