کہاں ہے حمزہ شہباز، لاہور ہائیکورٹ کا سوال، ضمانت میں توسیع کر دی

0
39

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ کن وجوہات پر حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز کو دوران تفتیش سوالنامے فراہم کیے گئے، حمزہ شہباز سوالات کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکے،حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی نیب اوردیگر کیخلاف عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دائرکی ہے،عدالت نے گرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کرنے کا کہا مگر نیب نے پھر بھی گرفتاری کیلیے چھاپا مارا،حمزہ شہباز کے خلاف الزامات کی دستاویزات تاحال فراہم نہیں کی گئیں، لاہور ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ کہاں ہیں حمزہ شہباز ، جس پر وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود ہیں.حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ نیب کی طرف سے تین دستاویزات دی گئی ہیں ،ہم نے پانچ مانگی تھیں جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ایم ایف یو سے متعلق دستاویزات خفیہ ہیں حمزہ شہباز کو نہیں دے سکتے، حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری بھی حمزہ شہباز کو نہیں دیے گئے،نیب کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وقت ان کو وارنٹ گرفتاری دیے جائیں گے بعد ازاں عدالتی حکم پر وارنٹ حمزہ شہباز کو دے دیئے گئے .عدالت نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت میں22 مئی تک توسیع کر دی.

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

Leave a reply