مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔
مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں تقر یب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ سمیت آئمہ کرام سمیت دیگر اہم شخصیات اور غیر ملکی سفرا بھی شریک ہوئے۔
https://x.com/HaramainInfo/status/1943083956842435038
اس موقع پر شرکا نے 40 لیٹر آب زم زم اور عرق گلاب سے بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا، نوافل ادا کیے،اور دعاؤں میں امت مسلمہ کے لیے خیر، امن اور اتحاد کی دعائیں مانگیں،غسل کے اختتام پر خالص عود اور دیگر خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیاگیا جب کہ زائرین کی بڑی تعداد نے یہ مسجد الحرام میں یہ روحانی منظر دیکھا اور ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعثِ عقیدت بن گئیں۔
https://x.com/HaramainInfo/status/1943231758889038245