کشمیر کے حوالہ سے جلد احتجاج کی کال دوں گا، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالہ سے احتجاج کی کال دوں گا، دونوں جانب سے کشمیری احتجاج کریں گے
کشمیریوں کی مدد کیسے کریں گے، شیخ رشید نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی پاگل سوچ کا حامل ہے ،مودی کے فیصلوں کےباعث سابق تمام معاہدے بے اثرہوچکے ہیں ،جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بےوقوف فیصلہ کرتے ہیں ،ایک ایسا احتجاج کریں گے جو دونوں جانب کےکشمیریوں کی جانب سے ہو گا،اس احتجاج میں پاکستانی بھی شامل ہوں گے اور خود اس کی کال بھی دونگا،
بھارت نے منتیں کی تو شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا جبکہ ہٹلر مودی نے کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر فاشزم کی مثال قائم کر دی ہے ‘ مودی کی ایسی کارروائیاں جمہوریت کے دعوے پر سوالیہ نشان ہیں۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ میرا مرنا جینا آپکے ساتھ ہے،بھارت نےکشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کر دیا،جس دن کرفیو اٹھا اس دن دنیا دیکھے گی کہ کشمیری کس جوش و ولولے سے باہر نکلتے ہیں ،