میکسیکو ؛ ٹرک حادثہ کئی افراد جاں بحق

میزکالاپا کی میونسپلیٹی حدود میں ٹرک الٹ گیا تھا
0
58
truck

میکسیکو کی شاہراہ پر ٹرک حادثے کے نتیجے میں دس خواتین تارکین وطن ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہو گئیں ہیں۔ اس خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تارکین وطن کا تعلق کیوبا سے تھا اور وہ خفیہ طور پر امریکہ پہنچنے کی کوشش کر رہیں تھیں تاہم سکیورٹی حکام کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو کے جنوبی شہر چیاپاس میں پیش آیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران خفیہ طور پر امریکہ پہنچنے والے تارکین وطن کے ساتھ یہ دوسرا حادثہ ہے۔ اتوار کے روز پیش آنے والا یہ حادثۃ گوئیٹے مالا کی سرحد کی طرف پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں خواتین کے علاوہ ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔

جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ پر حادثے کی شکار خواتین کے بیگ اور دیگر سامان بکھرا پڑا تھا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق اس راستے سے عام طور پر امریکہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن سفر کرتے ہیں۔ اتوار کے روز حادثے کا شکار ہونے والے تارکین وطن لکڑی کی بنی باڈی کے حامل ٹرک میں سوار تھے جو حاثے کا شکار ہو گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جاں بحق نوجوان مصطفی کی لاش اسپتال منتقل کی گئی
ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال
گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب
نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
تاہم واضح رہے کہ ایک حادثے میں دو تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے جب میزکالاپا کی میونسپلیٹی حدود میں ٹرک الٹ گیا تھا۔ میکسیکو کے راستے سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزراوں تارکین وطن بسوں اور ٹرکوں میں سوار ہو کر امریکہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہت سارے مال بردار ٹرینوں اور کنٹینرز میں چھپ کر بھی امریکہ اور یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سے بہت سے حادثات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔

Leave a reply