مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14...

کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق...

کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سات ملازمین نے ایک ساتھ زہر کھا لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کئی ماہ سے کام کے باوجودہ تنخواہ نہ ملنے پر سات ملازمین نے ایک ساتھ زہر کھا لی

واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک فیکٹری میں ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں، ملازمین مسلسل کام کے لئے آ رہے تھے اور کام کر رہے تھے لیکن فیکٹری مالک تنخواہ نہیں دے رہا تھا، ملازمین نے تنگ آ کر ایک ساتھ زہر کھانے کا پروگرام بنایا اور زہر کھا لی جس سے ملازمین کی حالت غیر ہو گئی،زہر کھانے والے ملازمین کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے

واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق پردیشی پورہ میں فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کو ایک طرف تنخواہیں نہیں دی جا رہی تھیں تو وہیں دوسری فیکٹری میں کام کے لئے بھجوایا جا رہا تھا،ملازمین تنخواہیں مانگ رہے تھے لیکن ان کی نہیں سنی جا رہی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اجتماعی خود کشی کی کوشش کی ہے،جن ملازمین نے زہر کھایا ہے ان میں جمنا دھر، دیپک، دیوی لال، راجیش،جتیندر، دھامینا اور شیکھر ہیں،

پولیس کے مطابق زہر کھانے والے ملازمین کی حالت بہتر ہونے پر انکا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور فیکٹری مالک کے خلاف کاروائی کی جائے گی، سات افراد کے زہر کھانے کی اطلاع پر ان ملازمین کے اہلخانہ بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے فیکٹری مالک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.پولیس کے مطابق ملازمین کے بیان کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی،

دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

 دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan