کئی روز سے مین ہول بند،سڑک تالاب،شہریوں گھروں میں مقید
قصور
کھارا چونگی چوک میں سڑک پر پانی تالاب کی شکل اختیار کر گیا،لوگوں کا گزرنا محال،نمازیوں کو مشکلات کا سامنا
تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہور چوک، کھارا چوک چونگی کھارا نزد پیٹرول پمپ کے مین بازار میں سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہے
سڑک پر مین ہول کئی دنوں سے بند ہے جس کے باعث پانی سڑک پر کھڑا ہے اور شہریوں کا گزرنا دشوار ہے شہری اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں
مقامی شہریوں نے اس بابت کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے
پانی سڑک پر کھڑا رہنے سے نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور بزرگوں کا گزرنا بہت مشکل ہے
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم پی اے،ایم این اے و ٹی ایم اے کو بار بار آگاہ کیا گیا ہے مگر ہر بار بے سود رہا ہے لہذہ ڈپٹی کمشنر قصور ہماری مشکل کا حل نکالیں