وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔

عطا تارڑ نے ملکی معیشت کی بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ”کیا آپ کو یہ حقیقتیں قبول نہیں؟“ .انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا عزم ہے کہ فتنہ ہندوستان کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اس دن ریاستی اداروں پر حملے کے لیے سازش رچائی گئی تھی، جس پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں۔ ان کے مطابق تمام فیصلے شفافیت اور فیئر ٹرائل کے بعد کیے گئے ہیں۔

پنجاب کا ثقافتی ڈاکخانہ اور سیاسی تھیٹر

پنجاب کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالرشپ پورٹل دوبارہ کھل گیا

پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ عہدے سے برطرف

Shares: