کاجول نے شاہ رخ خان کو اپنا وکیل بنا لیا

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی یادگار رہا ہے
0
52
kajol and shah rukh khan

بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان نہایت ہی نرم دل انسان ہیں اور بہت ہی اچھے دوست اور انسان ہیں، میں ان کی ان عادات سے کافی متاثر ہوں. ان سے جب پروگرام کے دوران سوال ہوا کہ اجے دیوگن کے علاوہ آپ کس کو اپنا وکیل مقرر کرنا چاہیں گی تو انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کو اپنا وکیل مقرر کرنا چاہوں گی وہ خواتین کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرا شاہ رخ خان کے ساتھ تیس سالہ تعلق ہے اور میں اس کے ساتھ بہت زیادہ کمفرٹبیل رہتی ہوں.

اداکارہ نے کہا کہ ”شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی یادگار رہا ہے، وہ اچھے دوست ہیں سیٹ پر بہت چھیڑ چھاڑ بھی کرتے رہتے ہیں”. یاد رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو شائقین بہت زیاد ہ پسند کرتے ہیں اور ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں اور ان کے گیت آج بھی مقبول ہیں. کاجول نے اجے دیوگن کے ساتھ بھی کام کیا لیکن شاہ رخ کے ساتھ انکی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے.

فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

Leave a reply