بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ ہندی زبان سے متعلق اپنے متنازعہ رویے پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاجول نے 5 اگست کو ممبئی میں ہونے والے مہاراشٹرا اسٹیٹ فلم ایوارڈز 2025 کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندی میں بات کرنے سے انکار کر دیا۔ تقریب میں وہ اپنی والدہ، سینئر اداکارہ تنوجا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران کاجول نے تمام سوالات کے جواب میراٹھی اور انگریزی زبان میں دیے۔ جب ایک رپورٹر نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنا بیان ہندی میں بھی دہرائیں، تو اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ابھی میں ہندی میں بولوں؟ جس کو سمجھنا ہے وہ سمجھ لیں گے.

اداکارہ کے اس رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے کاجول کے رویے کو "تکبر” اور "دوغلا پن” قرار دیا۔ایک صارف نے لکھا ہندی سے اداکارہ بنی، اب میراٹھی بول کر نیتا بن رہی ہیں، شرمناک! جبکہ دوسرے صارف کا کہنا تھا اگر ہندی بولنے میں شرم آتی ہے تو ہندی فلموں میں کام کرنا بند کر دیں!

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر کاجول کو ہندی زبان سے مسئلہ ہے تو وہ مراٹھی یا علاقائی فلموں تک ہی کیوں محدود نہیں ہوتیں؟ واضح رہے کہ اس تقریب میں کاجول کو ان کے فلمی کیریئر میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں "راج کپور ایوارڈ” سے نوازا گیا، اور ایوارڈ وصول کرتے وقت بھی انہوں نے تقریر میراٹھی زبان میں کی۔

حب کینال کام مکمل، 22 سال بعد اضافی پانی ملے گا: مرتضیٰ وہاب

خواجہ آصف کے استعفیٰ کی خبریں من گھڑت قرار

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد

Shares: