کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان)کا کا شہید فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ایمبولینس سروس شروع کی ہے- احمد خان غبیزئی
تحصیل گلستان میں احمد خان غبیزئی نے کہا کہ گزشتہ 32 سالوں سے ہمارے علاقے میں نہ تعلیم کی سہولیات تھی اور نہ ہی صحت کی اور اب بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اب ہم اپنی مدد آپ کے تحت کچھ کام کررہے ہیں ۔ تحصیل گلستان میں مختلف قومیں آباد ہیں جن میں سید ، ترین ، کاکڑ اور اچکزئی کے علاوہ اوردوسری کئی قومیں شامل ہیں ۔ صحت ، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں میں پسماندہ ترین علاقہ ہے ۔ پہلے ہم لوگوں کو تعلیم کے لئے باہر بھیجتے تھے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر بھی ۔
پھر میں نے گزشتہ تین چار سالوں میں سکول بناۓ اور حال ہی میں کالج کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ جن میں 600 کے قریب لڑکیاں اور لڑکے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ احمد خان پبلک ایجوکیشن سسٹم میں ہم نے نہ کسی سے مدد لی ہے نہ لینے کا ارادہ ہے اور نہ گورنمنٹ نے کوئی مدد کی ہے ۔ اس ایجوکیشن سسٹم کو میں خود اکیلا دیکھ رہا ہوں ۔ یہ کام میں صرف اپنی قوم کے لئے نہیں بلکہ اس علاقے کے لوگوں کے لئے کررہا ہوں جس میں مختلف قومیں آباد ہیں ۔ اب ہم ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کررہے ہیں تاکہ قرب و جوار میں جو لوگ آباد ہیں ان کے بچے بھی ہمارے سکول میں تعلیم حاصل کر سکیں ۔ سکول میں بچوں اور بچیوں کی تعداد مساوی ہے ۔ سکول میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جارہی ہے ۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کے لئے ہم نے کا کا شہید فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ایمبولینس سروس شروع کی ہے جو بغیر کسی معاوضے کے ایمرجنسی اور زچہ بچہ کے لئے استعمال ہوتی ہے ۔ اور مریض کے تمام اخراجات فاؤنڈیشن ادا کرتی ہے ۔