نواز شریف کی آمد، مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج قوالی نائٹ،کل ہماری عید ہے،مریم اورنگزیب

nawaz

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے انتظامات مکمل ہونے کو ہیں

کارکنوں کے کھانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے،پنڈال میں میز اور کرسیاں سجا دی گئی ہیں،جبکہ آرام کرنے کے لیے کیمپس بھی لگائے گئے ہیں،پنڈال میں کارکنوں کے کھانا مغرب کے وقت پہنچا دیا جائے گا، مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج شب قوالی نائٹ ہو گی، مرکزی قیادت کے لئے خصوصی سٹیج بنایا گیا ہے، خواتین کے لئے الگ جگہ بنائی ہے، سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، چار سو کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈرون کیمروں پر پابندی ہو گی، پارکنگ پوائنٹ مختص کر دیئے گئے ہیں،

گریٹر اقبال پارک میں بنائے گئے پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیاہے،گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دوردراز اضلاع سے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہو چکے ہیںَ،بیرونی صوبوں سے آنے والے قافلوں کی رہائش کے لئے پنڈال کے اطراف خیمے لگا دئیے گئے ہیں، خیمے صوبوں کے حساب سے الگ الگ لگائے گئے ہیں، آج شام ن لیگی صدر شہباز شریف اور مریم نواز کا جلسہ گاہ کے دورے کا بھی امکان ہے.

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج مینار پاکستان پر قوالی نائٹ ہو گی، آج ہماری چاند رات اور کل عید ہو گی، کل تاریخی دن ہے جو ملک کو درست سمت کی طرف لے کر جائے گا،،مینار پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،پاکستان بھر سے قافلے مسلم لیگ ن کے قائد کے استقبال کے لیے روانہ ہو چکے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کومتی اتحاد میں رہی ہے،مسلم لیگ ن پر تنقید کرنا پیپلز پارٹی کا سیاسی حق ہے

دوسری جانب نواز شریف کے تاریخی استقبال کیلئے گلگت بلتستان سے قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا،سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پہنچا،رہنما مسلم لیگ ن اسلام آباد نزیر عثمانی کی طرف سے قافلے کو ناشتے کی دعوت دی گئی،تقریب سے حافظ حفیظ الرحمن نے مختصر خطاب کیا،حافظ حفیظ الرحمان نے کارکنوں کونظم وضبط اور پورے جذبے کے ساتھ جلسے میں شرکت کی ہدایات کی.

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

 نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

Comments are closed.