وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے چیف الیکشن کمشنرکیلئے ناصر کھوسہ  کا نام دیا، ناصرکھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے بھی دیا تھا، وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیارنہیں، مشاورت نہ ہوئی توالیکشن کمیشن کا معاملہ لٹک جائے گا،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کامسودہ ابھی دیکھا نہیں،حکومت پہلے ہی روزیہ معاملہ حل کرسکتی تھی، مسودہ دیکھ کرمعاملے کو ڈیل کریں گے، جن کے پاس مینڈیٹ ہے وہ بات کرنے کوتیارنہیں،الیکشن کمیشن معاملے پر حکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈ لاک ہے،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کل میٹنگ میں ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان ہے، ان حالات میں قانون سازی سمیت دیگرمعاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، اسمبلی میں سب سے اہم قانون سازی ہونے جا رہی ہے،

Shares: