کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

0
94

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عدالت جانے کے لئے کالا جوڑا پہن لیا

مریم نواز کی آج ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی ہے جو مریم نواز کی ہے، مریم نواز نے کالا جوڑا پہنا ہوا ہے، اور قمیض پر نواز شریف کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے ،قمیض پر نواز شریف کو رہا کر و اردو اور انگلش میں پرنٹ کیا گیا ہے، مریم نواز نے نہ صرف کالا جوڑا پہنا ہوا ہے بلکہ کالا دوپٹہ اور چپل بھی کالی پہنی ہوئی ہے.

مریم اورنگزیب کی اس ٹویٹ کو مریم نواز نے بھی ریٹویٹ کیا ہے.

احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

واضح رہے کہ مریم نواز کو آج احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے، مریم نواز آج عدالت میں پیش ہوں گی اسی عدالت نے مریم نواز کو پہلے سزا سنائی تھی.

مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

Leave a reply