کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے
حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کے لئے آج منگل کے روز قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے اور ٹی ایل پی کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے جبکہ تحریک لبیک نے لاہور سمیت ملک بھر میں سے احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں کہا ہے ہے کہ حکومت پاکستان اور تحریک لبیک کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد یہ بات طے پا گئی ہے کہ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے اور تحریک لبیک لاہور میں مسجد رحمۃ العالمین ﷺ سمیت ملک بھر سے دھرنے کو ختم کرے گی اور بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا اور جن لوگوں کے خلاف فورتھ شیڈول سمیت مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا ۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں اس سلسلہ میں تفصیلی بیان آج شام یا کل پریس کانفرنس میں دوں گا۔
اسلام آباد۔ 20 اپریل
حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اہم ویڈیو پیغام جاری.https://t.co/imkNgbg2d0 pic.twitter.com/pHaxAaztSS
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 20, 2021
قبل ازیں کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کے دو دور ہوئے تھے جس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے اور شیخ رشید کے استعفے کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار تھا، کالعدم ٹی ایل پی سے ہونے والے مذاکرات کے پہلے دو ادوار میں حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجا،وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی شریک ہوئے جبکہ مذاکرات کے تیسرے طویل دور میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوئے۔ اس سے قبل صاحبزادہ حامد رضا، ثروت اعجازقادری، میاں جلیل شرقپوری، صاحبزادہ ابوالخیرزبیر اور دیگر علماء و مشائخ نے کوٹ لکھپت جیل میں کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی سے سات گھنٹے طویل مذاکرات کئے،
دوسری جانب قومی اسمبلی کا 22 اپریل کوہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ،قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے آج سہ پہر 3 بجے ہو گا قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر اسدقیصر کریں گے قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد آج پیش کی جائے گی قومی اسمبلی اجلاس شیڈول میں مذہبی جماعت سے مذاکرات کی کامیابی کے سبب تبدیلی کی گئی آج ایوان میں نجی کارروائی کا دن ہے ، قرارداد نجی بزنس کے طور پر پیش کی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید مذاکرات کے بارے ایوان میں آگاہی فراہم کریں گے
واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں آ گئے