لاہور: پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کپتان بابراعظم ،فخرزمان، امام الحق اور محمد رضوان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں،سلمان علی آغا،افتخار احمد،شاداب خان بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ ،فہیم اشرف اور حارث روف بھی پلیئنگ 11 میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے ۔
ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ تقریبا فائنل کر لیا ہے،بابراعظم
پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلےگاپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حامی بھرلی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد بار اعتراضات اٹھائے تھے جس کے کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویمنز کرکٹ ٹیم؛ پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 127 رنز سے ہرا دیا
میچ کے دوران 90 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم صبح کولمبو میں سورج نکلا رہا اگر کل بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہےگا اور وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا-
قبل ازیں گراونڈاسٹاف نے حوالے سے بتایا ہے کہ پچ اور آوٹ سرکل کو مکمل طور پر کور کردیا گیا ہےجبکہ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سری لنکا نےکل60فیصد تک بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔