لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گاڑی کو کالے شیشے (بلیک پیپر) لگانے پر چالان کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ٹریفک وارڈن نے بلیک پیپر کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور موقع پر چالان جاری کیا۔ یہ کارروائی جوہر ٹاؤن کے قریب عمل میں آئی۔سکیورٹی خدشات کے باعث گاڑی کے شیشوں پر کالے پیپر چڑھائے گئے تھے، تاہم قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے بلا امتیاز کارروائی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وارڈن نے گاڑی روکی تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ گاڑی وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے کی ہے، تاہم جنید صفدر نے مکمل تعاون کرتے ہوئے کہا: "آپ اپنی قانونی کارروائی کریں۔”پولیس حکام کے مطابق واقعہ ضابطے کے مطابق نمٹایا گیا اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔
لیاری سانحے کے بعد خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی، ایس بی سی اے متحرک
ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی
کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار
کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار