حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) کالیکی منڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثہ، مسافر جاں بحق
تفصیل کے مطابق حافظ آبادمیں آج تقریباََ دن 12بجے کالیکی منڈی ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ پاکستان ایکسپریس ٹرین جو کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، کراسنگ کے لیے رُکی۔ اس دوران ایک مسافر ابوبکر سفید ولد سفید گل، جو ضلع چارسدہ کے رہائشی تھا، موبائل فون پر مصروف ہونے کی وجہ سے ٹرین سے اُتر گیا۔ اسی وقت وزیرآباد سے آنے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا کر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
ریلوے پولیس سانگلہ ہل کے اے ایس آئی محمد ادریس نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد منتقل کیا۔ بعد ازاں متوفی کے چچا عالم گل لاش وصول کر کے موٹروے کوٹ سرور انٹرچینج کے راستے چارسدہ روانہ ہو گئے۔