لاہور: پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔

باغی ٹی وی :محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی،ترجمان کے مطابق نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویرشائع کی گئی ہیں، نظر ثانی شدہ نصابی کتاب فی الحال چھپائی کے مرحلے میں ہے، نئی مطالعہ پاکستان 2025 کے تعلیمی سال میں نصاب کا حصہ ہوگی، نئی نصابی کتاب کا آن لائن ورژن موجود ہے۔

10th class sst

’1947 سے اب تک قومی ترقی میں خواتین کا کردار‘ کے باب کے مطابق کلثوم نواز کو ایک ’بہادر خاتون‘ کے طور پر دکھایا گیا ہے جنہوں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں 1999 سے 2008 تک پاکستان میں آمریت کے خلاف کردار ادا کیا۔

Shares: