لاہور ہائیکورٹ ،پاکستان میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کیلئے درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی
عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ، رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ درخواست میں وزیراعظم سمیت دیگر کو براہ راست فریق نہیں بنایا جاسکتا ،چیف جسٹس لاہور عالیہ نیلم نے وکیل فہمید نواز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزارنے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان برطانوی کالونی رہا اور جسٹس سسٹم میں بھی برطانوی قوانین اپنائے جاتے ہیں۔پاکستان میں ماہانہ تنخواہ کم از کم ایک ہزار ڈالر مقرر کی جائے،