مغرب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل

کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں میں وقفے وقفےسےگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں دن میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانےدرجےکی بارش متوقع ہے کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت31 سے33ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے، ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 57فیصد ہے، جب کہ شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں حیدرآباد، سکھر، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کے بعض مقامات پر بھی آج بارش متوقع ہے-

بلوچستان،ڈی جی‌خان بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی،سندھ سے رابطہ کی2 قومی شاہراہیں بند

دوسری جانب پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،مغرب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا اور درجہ حرارت کم ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا-

کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے پشاور،سوات، چترال، کوہستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے مزید 3 سے 4 روز تک بارش، بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کراچی:3 مزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی

Comments are closed.