ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے 21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 20 ہزار ریال جرمانہ کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کو گھریلو ملازم نہیں رکھا جا سکتا،خلاف ورزی پر گھریلو آجر پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔

دوسری جانب رواں ماہ کے شروع میں سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے ایک ہفتے کے دوران 11 ہزار 400 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں 21 سے 27 ستمبر کے دوران کارروائیاں کی گئیں اور اخبار نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ان کارروائیوں میں 11 ہزار 465 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کاروائیاں تیز

واضح رہے کہ ان افراد کو رہائشی و لیبر قوانین، اور سرحدی سکیورٹی ضوابط سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا اور کل گرفتاریوں میں سے 7 ہزار 199 افراد ایسے ہیں جنھیں غیر قانونی رہائش رکھنے اور ملک کے رہائشی نظام کی خلاف ورزیوں پر پکڑا گیا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار افراد میں سے 2882 افراد ایسے ہیں جنھوں نے سرحدی سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔

بنگلہ دیش:سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے سے …

Shares: