کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

kamala

امریکی صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے حامی نہ صرف امریکہ میں ان کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، بلکہ ان کے حامی بھارت کے جنوبی صوبے تمل ناڈو کے ایک چھوٹے سے گاؤں تھولاسندرا پورم میں بھی ان کے حق میں دعائیں کر رہے ہیں تاکہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکیں۔

کملاہیرس کی کامیابی کے لیے گاؤں تھولا سندرا پورم کے مندر میں پوجا کی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ کئی روز سے جاری ہے،گاؤں تھولا سندرا پورم میں ایک دکان کے مالک جی مانی کندن کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس کے لئے مندر میں خصوصی دعا کی گئی، اگر کملا جیت گئیں تو ہم یہاں بھارت میں جشن منائیں گے،مندر میں ایک پتھر پر کملا ہیرس کے نانا کے نام کے ساتھ ان کا نام بھی کندہ ہے جو کہ عطیہ دینے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔گاؤں تھولا سندرا پورم میں کملا ہیرس کے فلیکس لگائے گئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کملا ہیرس منتخب ہو گئیں تو ہمیں بھی خوشی ملے گی کیونکہ امریکی صدر ہمارے گاؤں کا ہو گا،گاؤں والے پرجوش ہیں اور کملا ہیرس کی تصویریں گھروں، دیواروں پر آویزاں کر رکھی ہیں.

کملا ہیرس کے نانا، پی وی گوپالن، ایک صدی سے زیادہ پہلے تھولاسندرا پورم میں پیدا ہوئے تھے۔ بعد ازاں وہ چنئی شہر ہجرت کر گئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کے طور پر گزارا،کملا ہیرس کی والدہ، شیاملا گوپالن، بھارتی علاقے چنئی میں پیدا ہوئیں اور 1958 میں محض 19 سال کی عمر میں امریکا منتقل ہو گئیں۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور پھر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے سے ماسٹرز ڈگری حاصل کی،شیاملا گوپالن نے چھاتی کے کینسر پر تحقیق کر کے عالمی شہرت حاصل کی،شیاملا نے 1963 میں ڈونلڈ ہیرس سے شادی کی، جو جمائیکا سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے کالج ساتھی تھے۔کملا ہیرس اور ان کی چھوٹی بہن مایا امریکا میں پیدا ہوئیں اور پرورش پائیں۔ کملا ہیرس اکثر اپنی والدہ کو اپنا آئیڈیل قرار دیتی ہیں،شیاملا گوپالن کا 2009 میں کینسر کے باعث انتقال ہو گیا، اور کملا ہیرس اپنی والدہ کی اسھیاں (راکھ) کو ہندو رسومات کے مطابق سپردِ آب کرنے کے لیے چنئی آئی تھیں،تھولاسندرا پورم گاؤں کو چار سال قبل عالمی توجہ اس وقت ملی جب کملا ہیرس امریکہ کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔

کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش

ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

Comments are closed.