مزید دیکھیں

مقبول

کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے...

ریونیو شارٹ فال کے لیے کوئی گنجائش نہیں،آئی ایم ایف

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم...

حافظ آباد : ریل بازار سیل، تاجروں کا احتجاج، رمضان میں کاروبار ٹھپ

حافظ آباد ،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ریل بازار سیل،...

کم بچوں کی پیدائش پر والدین کو مالی فائدہ دینے کی تجویزآ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ٹاسک فورس برائے آبادی کا تیسرا اجلاس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ہوا

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری، وزیر تجارت، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد، چیئرپرسن/بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ڈاکٹر ثانیہ نشتر، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے لئے ایس اے پی ایم ڈاکٹر فیصل سلطان، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، نگران سی ایم جی بی میر افضل، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ، چیف سیکرٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فاضل اصغر، کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل اسلام آباد ڈاکٹر زیبا ستار، نمائندہ یو این پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) لینا موسہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں آبادی میں اضافہ کو روکنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کم بچوں کی پیدائش پر والدین کو مالی فائدہ دینے کی تجویز زیرغور ہے۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے اجلاس کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لئے سنجید گی سے اقدامات کر رہے ہیں۔ اجلاس میں لوگوں کو تیزی سے بڑھتی آبادی کے اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے میڈیا اور علماءکرام کا تعاون حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوامی آگاہی پیدا کرنے کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت سے متعلق قومی مہم چلائی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامی نظریاتی کونسل ایک ماہ میں علماءکرام کے آبادی میں اضافہ کی روک تھام کے سلسلہ میں علماءکرام کا تعاون حاصل کرنے کیلئے اجلاس بلائے گی جبکہ آبادی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ماڈلز کا مطالعہ بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں کے لئے فنڈز بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بڑھتی آبادی کی روک تھام کیلئے فنڈز بڑھانے کی درخواست کروں گا، ماں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے متعلق مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کریں۔ تمام وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹاسک فورس کے فیصلوں کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر نافذ کریں تاکہ بڑھتی آبادی کو روکا جا سکے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan