ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بیٹر کامران غلام نے سنچری بناڈالی جس کے بعد وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

باغی ٹی وی : ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والےکامران غلام نے سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا،وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں،کامران غلام سے قبل ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سےخالد عباداللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ، توفیق عمر ، فواد عالم ،عمر اکمل اور عابد علی بھی سنچری بناچکے ہیں۔

یاسر حمید ڈیبیو پر دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے واحد پاکستانی ہیں یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے ڈیبیو کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹرز ہیں جبکہ فواد عالم اور عمر اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ سنچری ملک سے باہر میزبان ملک کے خلاف بنائی جب کہ باقی تمام کھلاڑیوں کی سنچریاں ہوم گراؤنڈ یعنی پاکستان میں بنی ہیں۔

چانسلر کا انتخاب اور عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان 200 رنز بنا لیے،

ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود نے3، سعود شکیل نے 4 رنز بنائے ، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔

بعدازاں صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے کامران غلام اور محمد رضوان وکٹ پر موجود ہیں۔

حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Shares: