کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں،حافظ نعیم کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل

الیکشن کمیشن فوری طور پر جعلی نتائج کو کالعدم قراردے
0
84
naeem

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں-

باغی ٹی وی : حافظ نعیم نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیان دیا کہ ملک میں 200تازہ فیصد جعلی مینڈیٹ والے مسلط ہیں، گورنرسندھ بتادیں کس طرح رجیکٹڈ پارٹی کو عوام پر مسلط کیا گیا، کامران ٹیسوری وضاحت کریں گے تو آئندہ جمہوریت کو پامال نہیں کیا جاسکے گا، گورنرسندھ انتخابی بے ضابطگی، جعلی مینڈیٹ اور حقائق قوم کے سامنے پیش کریں، کراچی پر زبردستی مسترد شدہ پارٹیوں کو پھر سے مسلط کیا گیا، شہر میں ووٹ صرف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےامیدواروں کو ملا-

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہوئے، لیکن نتائج 9 اور 10 فروری کو جعلی فارم 47 کے مطابق سنائے گئے، ایم کیو ایم کو جعلی فارم 47 کی بنیاد پر کراچی کے عوام پر مسلط کیا گیا، جماعت اسلامی کا موقف تھا فارم 45 کے مطابق ایم کیو ایم کسی ایک پولنگ اسٹیشنز سے بھی نہیں جیتی، کراچی میں ساڑھے پانچ ہزار پولنگ اسٹیشنز اور 19ہزار پولنگ بوتھ ہیں لیکن ایم کیو ایم کسی ایک سے بھی نہیں جیت سکی،الیکشن کمیشن فوری طور پر جعلی نتائج کو کالعدم قراردے۔

امریکا اور روس کے مصنوعی سیاروں کا آج رات کسی وقت تصادم ممکن

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسور ی کی مبینہ آڈیو لیک ہو ئی جس میں وہ مبینہ اعتراف کررہے ہیں کہ ہمیں انتخابات میں ووٹ نہیں ملا، گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں انہیں کہتے سننا جا سکتا ہے کہ حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے،انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا، پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا کامران ٹیسوری آڈیو میں مزید کہہ رہے ہیں کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا، ہم حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر ہمارا حشر اور برا ہونے والا ہے گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں ہمیں کچھ نہیں ملا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے وہ صرف ایک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب …

پی ایس ایل 9: اسلام آباد بمقابلہ کراچی میچ کے دوران سٹیڈیم خالی

Leave a reply