خان پور سے اغوا دونوں کمسن بچے بازیاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خان پور سے اغوا ہونے والے کمسن دو بچوں کو پولیس نے بازیاب کروا لیا
پولیس حکام کے مطابق بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کروایا گیا ہے، بچوں کے والد ڈاکٹرحسن محمود کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بچوں کو بازیاب کروانے کے لئے انتھک محنت کی،۔ پولیس بچوں کو بازیاب کرنے میں کیسے کامیاب ہوئی اوراغوار کار کون تھے اس حوالے سے ابھی تفصیلات نہیں سامنے آ سکیں ممکنہ طور پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس میں معاملے کی تفصیلات بتائی جائیں گی
گزشتہ روز خان پور سے ڈاکٹر فیملی کے دو اغواء ہونے والے دو معصوم بھائی بحفاظت گھر پہنچ گئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اغواء ہونے والے دونوں بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کروایا#baaghitv #pakistan #breaking @OfficialDPRPP pic.twitter.com/ZafEONzROj
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 8, 2023
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر خانپور میں دن دیہاڑے سکول جانیوالے دو کمسن بچوں کوگزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا، رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو خانپور حسن محمود کے دو کمسن بیٹوں کو سکول جاتے ہوئے گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا گیا دونوں بچے گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ اسکول جارہے تھے، مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر بچوں کو اغوا کیا ،تھانہ سٹی کی حدود میں چغتائی ہوٹل کے قریب ماڈل ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیا ، پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور بچوں کو سکول چھوڑنے آیا تھا تین مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کو روکا اور 11 سالہ شایان ، سات سالہ سبحان کو اپنی گاڑی میں اغوا کر کے فرار ہو گئے،
مغوی بچوں کے والدین ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر حسن محمود سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو خانپور رہ چکے ہیں جبکہ انکی اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور والدین کو یقین دہانی کروائی کہ انکے بچوں کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا، ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور کمسن بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس کو تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے،
خان پور کے معروف ڈاکٹر حسن محمود کے بیٹوں کے اغوا کی ویڈیو ہے ان اغوا کاروں کو پہنچاننے میں مدد کریں اور زیادہ سے زیادہ ریٹویٹ کریں pic.twitter.com/T7WWDn3Plo
— Rashida Bibi (@zimalkhan293) April 7, 2023
ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کو سکول چھوڑنے والے ڈرائیور کر شک کی وجہ سے حراست میں لیا ہے۔ ۔ ڈی پی او رحیم یارخان عمر کا کہنا ہے کہ خان پور میں پہلی دفعہ اس طرح کا واقعہ ہوا ، پولیس کی ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں ہیں جلد بچوں کو بازیاب کرا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
She needs her children. I have requested the #CM Punjab to go all out and help recover these children pic.twitter.com/CZwdMdBHAS
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) April 8, 2023
کمسن بچوں کے اغوا کی وجہ سے جہاں ڈاکٹر کمیونٹی میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے وہیں اہل علاقہ بھی پریشان ہیں ، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ دن دہاڑے بچے اغوا کر لیے گئے اور اب بارہ سے زائد گھنٹے گزر گئے پولیس ابھی تک بچوں کو بازیاب نہیں کروا سکی، مفوی بچوں کے والدین نے بھی اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے بچوں کو بازیاب کروانے میں مدد کریں