ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار کی کمسن بچی کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

airport

ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کی کمسن بچی کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بچی پر تشدد دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار نے کم عمر بچی کو دھکا دیا، اور بالوں سے پکڑ کر نیچے پھینک دیا،شاہد آفریدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "معصوم بچی اپنے باپ کو دیکھ کر اس کی جانب دوڑی تھی، اسے اندازہ نہیں تھا کہ بے رحم شخص بےدردی سے اسے اٹھا کر پھینکے گا، جو شخص بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک نہیں کرسکتا، وہ اس قابل نہیں کہ اسے کسی بھی پبلک ڈیلنگ والی جگہ پر تعینات کیا جائے”.

ویڈیو کب کی ہے ؟ اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا تا ہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ایک صارف کا کہنا ہے کہ کراچی کے ائیرپورٹ پر بچی اپنے والد کو دیکھ کر خوشی میں اس سے ملنے بھاگی جو کے دبئی سے مزدوری کرکے چھٹیوں پر پاکستان آرہا تھا ، اور پھر اس سیکیورٹی والے نے بچی کو بالوں سے پکڑ کر پھینک دیا!!یہی اگر کوئی کافر ملک ہوتا تو اب تک یہ مردود جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا.

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ غریب ہونے کا بھی یہی المیہ ہے کہ ظلم و زیادتیوں پر بھی خاموش رہنا پڑتا ہے۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ملک اشرافیہ کا ہے۔ یہ بچی بیرون ملک سے مزدوری کر کے آنے والے باپ سے ملنے جاتی ہے لیکن اس سے پہلے یہ اے ایس ایف اہل کار اسے بالوں سے کھینچ کر نیچے پھینک دیتا ہے

Comments are closed.