دوحہ سے نیویارک جانے والی قطر ایئر لائن کی 14 گھنٹے طویل پرواز کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔
واقعے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹی بچی نے مبینہ طور پر ایک اجنبی خاتون مسافر کو دھاتی کانٹے سے زخمی کر دیا جب کہ اس کی ماں آرام سے نیند کے مزے لے رہی تھی۔ویڈیو میں متاثرہ خاتون کی بہن فضائی میزبان کو بلاتی ہوئی نظر آتی ہے تاکہ صورتحال کو قابو میں لایا جا سکے۔خاتون کہتی ہے کہ "یہ ادھر لوگوں کو کانٹے مار رہی ہے، اس نے مجھے بغیر کسی وجہ کے کانٹا مارا!” وہ شکایت کرتی ہیں۔میزبان بچی کے ہاتھ سے کانٹا چھیننے کی کوشش کرتی ہے، جب کہ ایک اور ایئر ہوسٹس بچی کی ماں کو جگانے میں مصروف ہوتی ہے۔
ویڈیو میں متاثرہ خاتون اپنے چپل کو ہاتھ میں لے کر دکھائی دیتی ہیں جیسے وہ بچی کو مارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
وہ کہتی ہیں: "میں اس کو ٹھیک کر دوں گی ” اور ساتھ ہی سخت لہجے میں مزید کہتی ہیں: "میں اس کی ٹھکائی کر دوں گی!”پیچھے سے ایک خاتون ہنستی ہوئی یہ سارا واقعہ ویڈیو میں ریکارڈ کرتی ہے، جو بعد میں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والوں نے اس واقعے کو مذاق میں لینے پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ایک صارف نے لکھا: "یہ ہنسی کا موقع نہیں ہے، یہ بہت غلط ہے!”ایک اور صارف کا کہنا تھا: "آخر کو وہ صرف ایک بچی ہے!”ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا،”تم نے چپل ایسے اٹھائی جیسے وہ کوئی کاکروچ ہو!”
زیادہ تر تبصرے اس بات پر مرکوز تھے کہ بچی کی ماں کہاں تھی؟ایک صارف نے سوال اٹھایا "اس بچی کے ہاتھ میں اسٹیل کا کانٹا کیوں تھا؟”دوسرے نے لکھا: "والدین کہاں ہیں؟ کون اپنے بچے کو یوں بلاوجہ دوسرے لوگوں کو تنگ کرنے دیتا ہے؟”کئی افراد نے والدین کی غیرذمہ داری پر تنقید کرتے ہوئے کہا”کچھ والدین سمجھتے ہیں کہ سب کو ان کے بچے پیارے لگتے ہیں — لیکن ایسا نہیں ہوتا!”خاتون کا کہنا تھا کہ جب بچی کی ماں کو جگایا گیا تو وہ مکمل طور پر بے خبر تھیں۔
بعد ازاں متاثرہ مسافر کی بہن نے ایک وضاحتی ویڈیو میں کہا،”اس کی ماں نے کچھ نہیں کیا۔ ہمیں لگتا ہے کہ ماں خود بہت تھکی ہوئی تھی اور چاہتی تھی کہ کوئی اور اس کے بچوں کا خیال رکھے۔”