کمسن بچوں کو اغوا‌ کر کے بھیانک کام کروانے والے ملزمان گرفتار،تین بچے بازیاب

0
67

کمسن بچوں کو اغوا‌ کر کے بھیانک کام کروانے والے ملزمان گرفتار،تین بچے بازیاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بچوں سے چوریاں کروانے والے ملزمان کا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے،ایس ایچ او مومن آباد نے مسنگ چائلڈز کے حوالے سے بڑی کاروائی کی،بچوں کے اغوا میں ملوث بڑا گروپ بے نقاب ہوا، پولیس نے اغوا شدہ تین بچے بازیاب کروا لئے

گزشتہ کچھ دنوں میں تھانہ مومن آباد میں بچوں کی گمشدگی کے تین واقعات رپورٹ ہوئے جنکے مقدمات کا اندراج کر کے ایس ایس پی ویسٹ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او مومن آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی.

تشکیل دی گئی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کی اور امروز بچوں کی اغوا میں ملوث وحید بلوچ نامی مرکزی ملزم کو کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور اسکی نشاندہی پر مزید دو ساتھی 1- حفیظ اور 2- اقبال بھی گرفتار کیے گئے.

پولیس کے مطابق دوران انٹروگیشن ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے. مرکزی ملزم وحید بلوچ بچوں کو ورغلا کر صدر و دیگر علاقوں میں لے جاتا تھا اور ان بچوں سے گھروں میں چوریاں بھی کرواتا تھا. ملزمان بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں. ملزمان کے قبضہ سے بازیاب کروائے گئے بچوں میں گیارہ سالہ شوکت ولد ندیم ، گیارہ سالہ بلاول ولد ریاض ، بارہ سالہ بلال ولد اضغر علی شامل ہیں.

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 7/2020 بجرم دفعہ 364/377/34 درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے.

Leave a reply