کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات رک نہ سکے، پنجاب کے بڑے شہر میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ

کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات رک نہ سکے، پنجاب کے بڑے شہر میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورولاہور نے گوجرانوالہ میں بچے کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے لیا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کو متاثرہ بچے کے اہلخانہ سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے.

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ نرسری کے طالبعلم سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے،ٹیم زیادتی کا شکار بچے کے والدین اور پولیس سے رابطے میں ہے،بچے کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے،قانونی معاونت بھی کی جائے گی.

واضح رہے کہ گوجرانوالہ کےسیٹلائیٹ ٹاوَن میں 6سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق 6سالہ فیضان کو مدرسہ میں سجاول نے زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ملزم فرارہونے میں کامیاب ہو گیا،

واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ نومبر میں بھی گوجرانوالہ میں کمسن بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا ،گوجرانوالہ پولیس نے کوٹ محمد شفیع کی آٹھ سالہ مریم کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے55 سالہ شقی القلب ملزم عبدالغنی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش بھی برآمد کر لی

Comments are closed.