کمسن یوٹیوبر شیراز نے وی لاگنگ چھوڑدی

sheraz

گلگت بلتستان کے کمسن یوٹیوبر شیراز نے وی لاگنگ چھوڑ دی ہے

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کمسن یوٹیوبر نے انتہائی کم وقت میں اپنا مقام بنایا،شیراز اپنی بہن مسکان کے ساتھ وی لاگنگ کرتے ہوئے اپنے علاقے کے لوگوں کا طرززندگی، ثقافت دکھاتا تھا،شیراز کے وی لاگز کو نہ صرف پاکستانی عوام نے پسند کیا بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی اسے سراہا، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی کمسن شیراز کو وزیراعظم ہاؤس کے دورے کی دعوت دی تھی اور ملاقات بھی کی تھی،

کمسن شیراز کی ویور شپ پر یوٹیوب کی جانب سے پہلے اسے سلور اور پھر گولڈن بٹن سے بھی نوازا گیا تھا، اب شیراز نے وی لاگ کرنا چھوڑ دیا ہے، شیراز نے اپنے چینل پر آخری ویڈیو ڈالی اس میں شیراز نے سفید رنگ کا گلگتی لباس اور ٹوپی پہن رکھی ہے، اس ویڈیو میں شیراز کا کہنا تھا کہ اسے وی لاگز بنانا پسند ہے تا ہم یہ اسکا آخری وی لاگ ہے کیونکہ اسکے والد نے اسے پڑھائی کی جانب توجہ دینے کی ہدایت کی ہے

واضح رہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں،محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر ہے جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی دکھاتا ہے،ماہ رمضان میں اسے ایک چینل نے رمضان ٹرانسمیشن میں بھی دعوت دی تھی.

Comments are closed.