کامونکے : تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر اوران کے چچا نمازجنازہ ادا کردی گئی
کامونکے،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر محمد اویس مغل کی رپورٹ ) تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے کے سابق نائب صدر رانا نعیم رضا خاں اور ان کے چچا رانا آصف علی خاں کو گزشتہ روز بھلوال میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔مرحومین کی نماز جنازہ سادھوکے میں ادا کی گئی جس میں صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے رانا عثمان مجید خاں،جنرل سیکرٹری ذوالقرنین حیدر ورک،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل حافظ غلام رسول،سابق جنرل سیکرٹری بار کاشف شہزاد سندھو،چودھری نصر اللہ چیمہ،رانا تنصیر ارشد،سابق صدر افضال حسین رانا، عارف محمود گورائیہ،سردار نصیب ڈوگر،امیدوار برائے صدر ملک آفتاب اسلم،امیدوار برائے جنرل سیکریٹری محمد مبشر مغل،توصیف ڈار،محمد سفیان مغل ،عبدالقادر گل،یاسر عرفات رامے سمیت وکلاء برادری،سماجی سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بعدازاں مرحومین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان سادھوکے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اثناء قتل کی اس واردات کیخلاف ڈویثرن گوجرانوالہ کی طرح کامونکے بار میں مکمل ہڑتال کی گئی اور وکلاء برادری کی جانب سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔