گوجرانوالہ:خواجہ عمران نذیر نے کامونکی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کامونکی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ایمرجنسی اور ہسپٹال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔

وزیر صحت نے ایم ایس کو ادویات کی دستیابی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہت جلد ہسپتال میں ایوننگ او پی ڈی کا آغاز کیا جائے گا اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو وائبریٹ کرکے تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ساتھ اٹیچ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو کامونکی میں مشینری کے ایشوز حل کئے جائیں گے اور ہسپتال کے ارد گرد عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا موسم چل رہا ہے اور مونکی پاکس کی دنیا بھر میں بیماری آ رہی ہے، اس لیے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ مریض جعلی ڈاکٹروں سے علاج کروا کر ہسپتال میں لیٹ پہنچنے ہیں اس طرح ان کا علاج مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے کسی بھی بیماری کی صورت میں نزدیکی سرکاری ہسپتال کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے ارد گرد عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی 24/7 سہولت مہیا کی جائے گی اور ٹی ایچ کیو کامونکی ہسپتال میری پہلے بھی ترجیح رہی تھی اب بھی ہے بہت جلد ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی ڈیوٹیوں کو ریشنلائز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Leave a reply