کامیاب جوان پروگرام، قرضوں کی فراہمی کا عمل کب سے شروع ہو گا؟ اہم خبر

0
168

کامیاب جوان پروگرام، قرضوں کی فراہمی کا عمل کب سے شروع ہو گا؟ اہم خبر. اس پروگرام کا اہم مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے تمام رسمی مراحل مکمل کرنے کے بعد دسمبر میں وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب درخواست دہندگان کو قرضوں کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق نیشنل بینک ، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر سمیت تمام منظور شدہ بینکوں کو سکیم کے تحت اب تک دس لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن پر کارروائی کے بڑے عمل سے گزرنے کے لیے بنکوں نے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اپنے انفراسٹرکچر کو تقویت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ با صلاحیت کاروبار کے لیے قرضوں کی فراہمی کے عمل اور فراہمی کے طریقہ کار میں میرٹ اور شفافیت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ قومی معاشی ترقی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے پاکستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے “نیشنل انٹرنشپ پروگرام” شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا اہم مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔

پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

یہ منصوبہ حکومت، جامعات اور صنعتی شعبے کا مشترکہ اقدام ہے جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی توانائیوں کو درست سمت گامزن کرنا ہے، اس کے تحت انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو مختلف شعبوں اور صنعتوں میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع دیے جائیں گے۔طلبہ کا انتخاب مختلف تعلیمی اداروں سے کیا جائے گا اور ان کو انٹرنشپ کے دورانیے کے دوران وظائف دیے جائیں گے۔

کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

انڈر گریجویٹس کے لیے انٹرنشپ کی مدت چھ ماہ تاہم پوسٹ گریجویٹس کے لیے ایک سال ہوگی۔ اس انٹرنشپ سے انٹرنی نوجوانون کو موزوں تربیت کے ہمراہ باقاعدہ ملازمت کے حصول میں مدد ملے گی۔انٹرنشپ میں شامل آجر ادارے قومی تعمیر کے اس مقصد کے لئے تعاون کریں گے اور باقاعدگی سے اس عمل کو جاری رکھیں گے

Leave a reply